حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا پورا عمل دنیا کو لائیو دکھا دیا

کرائسٹ چرچ -نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون نگاروما کراﺅن نے اپنے ہاں پہلے بچے کے جنم کی خوشی منانے کے لئے ایسا شرمناک انداز اختیار کیا ہے کہ دنیا حیرت زدہ رہ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نگاروما نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کی زچگی کا تمام عمل دکھایا گیا ہے، اور مزید شرمناک بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو ان کے خاوند کے چھوٹے بھائی نے بنائی۔ نگاروما کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ بچے کے جنم کے وقت ان کی کیفیت ایسی نہیں ہوگی کہ وہ سب کچھ اچھی طرح دیکھ پائیں اور بعدازاں اسے یاد رکھ پائیں، لہٰذا انہوں نے خاوند کے چھوٹے بھائی سے کہا کہ وہ تمام مناظر کی ویڈیو بنائے۔ وہ کہتی ہیں کہ بعدازاں جب انہوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہیں یہ تمام مناظر بہت ہی خوبصورت لگے اور ان کا دل چاہا کہ باقی دنیا کو بھی یہ سب کچھ دکھائیں۔ نگاروما کی ویڈیو کو اب تک 3لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ اگرچہ مغربی ممالک میں کچھ لوگ ان کی ویڈیو کو سراہ بھی رہے ہیں لیکن دنیا بھر میں بیش تر انٹرنیٹ صارفین اس شرمناک حرکت پر سخت افسوس کا اظہار کررہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *