معروف اداکارہ موت کے منہ سے نکل آئیں

14

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ ان دنوں امریکا میں ہدایتکارہنسال مہتا کی فلم “ثمرن” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شوٹنگ مکمل کرکے واپس اپنے ہوٹل کی جانب سے آرہی تھیں کہ اچانک ان کی کارکوحادثہ پیش آیا جس میں وہ معجزانہ طورپربال بال بچ گئیں۔ حادثے کے بعد پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی جب کہ اداکارہ کنگنا سمیت ٹیم میں شامل کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں. فلم کے ہدایتکارکی جانب سے اداکارہ کو آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا لیکن انہوں نے انکارکرتے ہوئے دوسرے روزمقررہ وقت پرشوٹنگ کا پھرسے آغازکر دیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرشائی لیندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ معجزہ ہوا جوہم حادثے میں بال بال بچ گئے اورکسی کوبھی زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، کنگنا بہت بہادراداکارہ ہیں جنہوں نے فلم کی شوٹنگ سے ذرا بھی بریک نہیں لیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *