ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر صدر، وزیر اعظم کی ٹیم کو مبارکباد
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 11 بالز قبل حاصل کرلیا اور قومی ٹیم گروپ 2 کے فائنل ٹو میں بھارت کے ساتھ شامل ہوگئی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت اعلی! غیرمعمولی باصلاحیت، خوش قسمت پاکستانی، اللہ کا شکر ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔’
بہت اعلی! غیرمعمولی باصلاحیت،خوش قسمت پاکستانی?
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 6, 2022
اللہ کاشکر ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے? @iShaheenAfridi کی زبردست باؤلنگ،آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ اللہ جانتاہے کہ ہمیں بےچینی کےحالات میں اس خوشخبری کی اشدضرورت تھی۔گرین شرٹس کوسیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات۔انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی زبردست باؤلنگ، آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں بےچینی کے حالات میں اس خوشخبری کی اشد ضرورت تھی، گرین شرٹس کو سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات، ان شا اللہ ہم جیتیں گے۔’
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’کہا تھا نا! ٹیم کی واپسی ہوگی’
Told you, didn't he? ? https://t.co/uVwJ4aWtCp
— PML(N) (@pmln_org) November 6, 2022
اس پر شہباز شریف نے مسلم (ن) کے آفیشل پیج کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی دل کی گہرائیوں سے یقین رکھتا ہوں کہ ٹیم دوبارہ اپنی بہترین پرفارمنس دے گی اورپاکستان صرف کرکٹ میں ہی نہیں بلکہ ہر میدان میں واپس کامیابیاں حاصل کریں گے۔‘
Haha … I believe it from the core of my heart. And, not just in cricket, we will bounce back in every other field too, InshaAllah.✌️ https://t.co/KbSFQOMU1R
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2022
خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈیمبڈزو مننگواگا نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجیے گا۔
What a win for Zimbabwe! Congratulations to the Chevrons.
— President of Zimbabwe (@edmnangagwa) October 27, 2022
Next time, send the real Mr Bean…#PakvsZim ??
زمبابوین صدر کا یہ انداز پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی ہرگز پسند نہ آیا اور انہوں نے صدر ایمرسن کو اس کا بھرپور جواب دیا تھا۔
شہباز شریف نے انہیں بھرپور جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘ہمارے پاس حقیقی مسٹر بین نہیں ہے لیکن ہمارے پاس حقیقی کرکٹ اسپیرٹ ہے ، اور ہم پاکستانیوں کی ایک دلچسپ عادت ہے کہ ہم پلٹ کر جواب دیتے ہیں۔’
We may not have the real Mr Bean, but we have real cricketing spirit .. and we Pakistanis have a funny habit of bouncing back 🙂
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 27, 2022
Mr President: Congratulations. Your team played really well today. ? https://t.co/oKhzEvU972