انڈین میڈیا نے سرجیکل سٹرائیک کی آڈیو ریلیز کردی، لیکن ہنسنا منع ہے!

نئی دہلی -بھارت نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کادعویٰ کیاتو پاک فوج نے دوٹوک الفاظ میں تردیدکردی جبکہ بھارت کی اپنی ہی اپوزیشن جماعتوں نے ثبوت مانگنا شروع کردیئے لیکن اب ایک بھارتی ٹی وی چینل ایک ایسا مزاحیہ ثبوت سامنے لے آیا کہ جان کرآپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی۔ پاکستان کی طرف سے واضح تردید اوراپنے ہی سیاستدانوں کی طرف سے ثبوت مانگے جانے کے باوجود بھارتی سرکار یا بھارتی فوج اپنے دعوﺅں کو سچاثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی تاہم ایک بھارتی ٹی وی چینل میدان میں آگیا اورایک ایسا ثبوت سامنے لایا جس کابھارت میں بھی مذاق اڑایاگیا۔
بھارتی ٹی وی چینل پرنشرہونیوالی آڈیوسے متعلق دعویٰ کیاگیاکہ سرحد پارحملے کے وقت یہ ’پاکستانی مجاہدین‘ کے رابطے کی ریکارڈنگ ہے۔ چینل نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ ریکارڈنگ میں پاکستانی حکام میں سے ایک شخص بات کررہاہے کہ جلد موقع پرایمبولینسیں بھیجی جائیں، نشرکی جانیوالی آڈیو میں شیرا (جعلی نام ہوسکتاہے)کسی کوبتاتاہے کہ غازی کو لگ گئی، فائرنگ بہت ہے جناب، جناب کافی تباہی ہوئی جناب، پتہ ہی نہیں چلا جناب،ان کو لگ گئی ہے، ریڈیوسیٹ ٹوٹ گیاہے‘۔  سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ مبینہ ریکارڈنگ میں بات کرنیوالوں کا لہجہ پاکستانیوں کی بجائے بھارتی ہے اوروہ مقامی بھارتی لہجے میں ہندی میں بات کررہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *