پاکستانی صحافی فیض اللہ افغان جیل سے رہا

Faizullahپاکستان کے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے براڈکاسٹ جرنلسٹ فیض اللہ خان کی افغان جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پرویزرشید نے اتوار کو ایک جاری بیان میں کہا کہ 'حکومت پاکستان آزادیِ اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور وہ میڈیا کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی تاکہ وہ پیشہ ورانہ اخلاقیات کی بنیاد پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں'۔انہوں نے اپنے بیان میں افغان حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے فیض اللہ خان کی رہائی میں دفتر خارجہ اور میڈیا تنظیموں کے کردار کو سراہا۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک عہدے دار اختر منیر نے بتایا تھا کہ جلال آباد میں قونصل خانہ فیض اللہ خان کی معاونت کر رہا تھا۔آے آر وائی کے لئے کام کرنے والے خان کو جلال آباد کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر افغانستان میں داخل ہونے اور مبینہ جاسوسی کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ننگر ہار میں نیشنل سیکورٹی کورٹ کے سربراہ وفیع اللہ عثمانی نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے خان سے تصاویر برآمد کی تھیں جن میں وہ دہشت گردوں کے ساتھ اسلحہ تھامے کھڑے نظر آئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *