سنگ مرمر... پاکستانی غیرت کی خوفناک کہانی

مہوش بدر

mehwish

پاکستانی ڈرامے ہمیشہ عوام کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ پاکستانی ڈراموں کی کوالٹی  اور سبجیکٹ میٹر ہمیشہ قابل تعریف ہوتا ہے خاص طور پر جب ہم بھارتی ڈراموں یا پاکستان کے سابقہ  ڈراموں سے موازنہ کریں تو فرق واضح نظر آتا ہے۔ ان کہی دھوپ، آنچ، تنہائیاں، دھواں، الفا براوو چارلی، عروسہ، پڑوسی اور دوسرے ڈرامے دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ بھارت کے ساتھ ہمارا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مقابلہ رہتا ہے اس لیے زیادہ تر یہی نتیجہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ بالی وڈ میں بھارت آگے اور ڈرامہ میں پاکستان۔ مضبوط سکرپٹ، بہترین پرفارمنس، اعلٰی پروڈکشن ویلیو اور قابل تعریف ڈائیریکشن  کی مہارت سے لیس پاکستان کے ڈرامے عوام پر اتنے اثر انگیز ثابت ہوتے ہیں جتنے کسی اور ملک کے ڈرامے نہیں ہوتے۔

کچھ دن سے میں ایک پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہی تھی جس کا نام تھا 'سنگ مر مر' جو سوال میں سیٹ کیا گیا تھا۔ یہ ڈرامہ 2 مخالف قبائل کے بارے ہے  اور اس میں غیرت کے نام پر قتل کے مسئلہ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈرامے میں پاکستان میں غیرت کے مختلف معاشرتی  معانی  ہیں۔ ڈرامہ میں کوئی بھی ججمنٹ نہیں دی جاتی بلکہ کرداروں کے زریعے یہ دکھایا جاتا ہے کہ  انتقام کی آگ کتنی گہری اور دردناک ہو سکتی ہے۔ ڈرامہ میں یہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاگیردار کیسے غیر قانونی طور پر جرگے کر کے اپنے مسائل نمٹاتے ہیں۔

میرے جیسے ناظرین کے لیے جو ان ثقافتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں  اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیا چیز ہے جو مردوں کو دوسرے مردوں کا خون اور غیرت کے نام پر عورتوں کو قتل کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ آج کے حالات میں جہاں کچھ عرصہ قبل پاکستان کی سوشل میڈیا سلیبرٹی  قندیل بلوچ کا غیرت کے نام پر قتل ہوا  اور اس کے بعد پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل پاس ہوا،  یہ ڈرامہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس میں ناظرین کو معلوم ہوتا ہے کہ غیرت کے معاملے میں لوگوں کا رویہ کتنا منفی اور یک طرفہ ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ  کیسے عزت کے مقابلے  میں پہلا جملہ ہی انسان کو موت یا  شدت پسندی کی طرف لے جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *