عامر خان کی دنگل کا ٹریلرریلیز ہوتے ہی سپرہٹ

ممبئی -بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار عامر خان  اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فلموں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جاتاہے جب کہ سلو میاں کی فلم ’’سلطان‘‘  کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم نے ٹریلیر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جس  نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کرلی ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے  فلم کے ٹریلیرکو بے حد پسند کیا جاریا ہے جسے چند گھنٹوں میں ہی یو ٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب فلم نگری کے بڑے بڑے ستارے بھی عامر خان کی فلم کے ٹریلیر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ٹریلیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں جب کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فلم ’’دنگل‘‘بہترین فلم جو کہ تاریخ رقم کردے گی۔

اداکار رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلیر نے لاجواب کردیا ہے اور ذہانت کا دوسرانام عامر خان ہے جب کہ اداکارہ کیریتی سنون نے ٹوئٹ میں کہا کہ فلم  کاٹریلیر فل سیٹی مار ہے جسے دیکھ کر اب فلم دیکھنے کے لیے بیتاب ہوں۔ واضح رہے کہ عامر خان  نے فلم میں پہلوان کا کردار ادا کیا ہے اور  فلم رواں سال 23 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *