دل ہلا دینے والی خبر، مشہور بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے خودکشی کرلی

National Kabaddi Player's Wife Commits Suicide At Delhi Home, Leaves Recording

نئی دہلی -بھارت سے ایک بہت دل دہلا دینے والی خبر ہے جہاں نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت چلار کی اہلیہ نے اپنے گلے میں ڈوپٹے کا پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔ للیتا نامی خاتون کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ پر لکھا تھا کہ مجھ میں اب اتنی ہمت نہیں رہی کہ ان چیزوں کو برداشت کروں۔ میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں۔ پولیس کے مطابق روہت چلار کی اہلیہ نے اپنے خاوند کیلئے ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی چھوڑی جس میں جہیز کے طعنوں، تشدد اور آئے روز ہونے والے جھگڑوں کا ذکر ہے۔ واضح رہے کہ روہت چلار کی یہ دوسری شادی تھی۔ روہت چلار نے 2009ء میں انڈین نیوی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ روہت چلار اور للیتا کی 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے روہت چلار کو گرفتار کر لیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *