نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 286 رنز کا ہدف

موہالی -نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈیا نے 7 اوورز میں 31 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لاتھم 61 اور جیمز نیشام 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بھارت کی جانب سے اومیش یادیو اور کیدر جادیو نے 3,3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔  پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم موہالی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 49.4 اوورز میں 285 رنز بنائے۔ ٹام لاتھم 61 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیمز نیشام نے 57، راس ٹیلر نے 44، میٹ ہینری نے 39، مارٹن گپٹل نے 27، کین ولیم سن نے 22، ٹم ساﺅتھی نے 13، جیمز سینٹنر نے 7 اور کورے اینڈرسن نے 6 رنز بنائے جبکہ لوک رانچی اور ٹرینٹ بولٹ 1,1 سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ بھارت کی جانب سے اومیش یادیو اور کیدر جادیو نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا اور امیت مشرا نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *