سائنس

سام سنگ ’گلیکسی ایس 23‘ کے کیمرا کے رزلٹ نے صارفین کو دنگ کردیا

Share

جنوبی کورین اسمارٹ موبائل کمپنی ’سام سنگ‘ رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ سال کے آغاز میں اپنا سب سے بہترین فون ’گلیکسی ایس 23‘ متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے کیمرے کے رزلٹ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگ دنگ رہ گئے۔

اگرچہ تاحال ’گلیکسی ایس 23‘ کو متعارف نہیں کرایا گیا مگر خبریں ہیں کہ اس بار فون میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا جائے گا اور یہ کیمرا جدید ٹیکنالوجی اور سینسرز سے لیس ہوگا، جس کا رزلٹ آئی فون کے کیمرے سے بھی بہتر ہوگا۔

’گلیکسی ایس 23‘ کے فیچرز اور اس کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے سام سنگ نے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا، تاہم اب چینی سوشل ایپلی کیشن ویبو پر مذکورہ موبائل کے کیمرے کی تصاویر کو شیئر کیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ موبائل کے کیمرے میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

ویبو پر وائرل ہونے والی ’گلیکسی ایس 23‘ اور ’گلیکسی ایس 22‘ سمیت ’گوگل پکسل 7‘ کے کیمرے کی تصاویر میں سے سب سے بہتر تصویر ’گلیکسی ایس 23‘ کی ہے، جس کے کلرز حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔

سام سنگ ایس 23 کے کیمرے کے رزلٹ نے سب کو دنگ کردیا—فوٹو: ویبو
سام سنگ ایس 23 کے کیمرے کے رزلٹ نے سب کو دنگ کردیا—فوٹو: ویبو

اگرچہ ’گلیکسی ایس 22‘ کے کیمرے کی تصویر بھی بہتر ہے، تاہم سام سنگ کے آنے والے فون کے کیمرے کا رزلٹ حیران کردینے والا ہے۔

حیران کن طور پر گوگل کے ’پکسل 7‘ کے کیمرے کا رزلٹ غیر معیاری دکھائی دیتا ہے جب کہ گوگل کا دعویٰ ہے کہ اس نے پکسل 7 کے 50 میگا پکسل کیمرا میں اپڈیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ کمپنی نے گلیکسی ایس 22 کو رواں برس فروری میں پیش کیا تھا، جس میں کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرا دیا تھا، جسے ایپل کے آئی فون 13 کے ٹکر کا فون قرار دیا گیا تھا۔ اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کمپنی ’گلیکسی ایس 23‘ میں پہلی بار 200 میگا پکسل بیک کیمرا دے گی اور مذکورہ فون ایپل کے آئی فون 14 کے ٹکر کا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر 64 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔