بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن افسرکو گرفتار کرلیا

Image result for ‫پاکستانی ہائی کمیشن‬‎

نئی دہلی -بھارت میں پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارت میں نئی دہلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر محمود اختر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈ یا نے الزام عائد کیا ہے کہ محمود اختر کو حساس معلومات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے آج دوپہرپاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک بھارتی میڈ یا اور حکومت یہ نہیں بتا رہا کہ محمود اختر کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل عبد الباسط کو بھی بھارتی شدت پسندوں نے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنا یا بلکہ دھمکی آمیز کالیں بھی کی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *