کھیل

’عبداللہ اب پاکستان ٹیم میں میری جگہ نہ لے جائے‘، شاداب اور سرفراز کی دلچسپ گفتگو وائرل

Share

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم میں ہوں یا نہیں لیکن وہ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دلوں میں بھی جگہ بنائے ہوئے ہیں اور قومی ٹیم کے کھلاڑی ان کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

بالخصوص قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کے لیے سرفراز ایک خاص مقام رکھتے ہیں کیونکہ اکثریت نے ان کی زیر قیادت اپنا ڈیبیو کیا اور انہی کھلاڑیوں میں سے ایک شاداب خان بھی ہیں جو میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا بھی متحرک نظر آتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سوشل میڈیا پر شاداب خان اور سرفراز احمد کی دلچسپ گفتگو کے ساتھ ساتھ سابق کپتان کے بیٹے کی ویڈیو کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

سرفراز نے اپنے بیٹے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس میں شاداب خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو چیک کرو، اس ویڈیو میں ان کے بیٹے عبداللہ کو شاداب کی طرح لیگ اسپن گیند بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاداب نے اس پر جواب دیا کہ عبداللہ نے پہلے سیفی بھائی کے دل میں میری جگہ لے لی، اب پاکستان ٹیم میں میری جگہ نہ لے جائے۔

عبداللہ سرفراز نے ویڈیو میں کہا کہ انہیں قائد اعظم ٹرافی میں والد کی 102 رنز کی اچھی تو لگی لیکن وہ ان کی طرح وکٹ کیپر نہیں بننا چاہتے۔

ننھے کرکٹر نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گفتگو کے دوران کہا کہ وہ آل راؤنڈر بن کر محمد عامر کی طرح باؤلنگ اور بابر اعظم کی طرح بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔