پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ!

Image result for ‫بلاول بھٹو‬‎

اسلام آباد -پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پرغور شروع کردیا، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نوازشریف خود کو امیر المومنین کہلواتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں، حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے، ڈاکٹر عاصم کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ کراچی کے جنا ح ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں، اب حکومت کو مزید سپور ٹ کیوں کریں؟ کراچی میں جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے، ڈاکٹر عاصم دہشت گرد نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں، کراچی کا شہری ہونے کی حیثیت سے سوال کرتا ہوں کہ میرا مئیر جیل میں کیوں ہے؟ نواز شریف نے کراچی کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیپلز پارٹی نے سب کو ایک پیج پر اکٹھا کیا لیکن اب نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حکومت سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 16ماہ سے قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت مئیر کراچی اور قادر پٹیل پر اے ٹی سی میں مقدمات چلا ئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، بے نظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کیا تو سب چھپ گئے تھے، دہشت گردی سے میں بھی متاثر ہوا ہوں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *