فیصلہ کن ون ڈے میں بھارت کا نیوزی لینڈ کو 270 رنز کا ہدف

وشاکا پٹنم -بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما 70 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں اجنکیا ریحانے نے 20، ویرات کوہلی نے 65، مہندرا سنگھ دھونی نے 41، منیش پانڈے نے 0، کیدر جادیو نے 39، اشر پٹیل نے 24 اور جیانت یادیو نے 1 رنز بنایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیمز نیشام اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح بھی قرار پائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *