نعیم الحق کی ہرزہ سرائی، مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا

Image result for ‫مریم نواز نعیم الحق‬‎

 لاہور -وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکیورٹی اجلاس کی ہونے والی باتیں مریم نواز نے انگریزی روزنامے کے صحافی کو بتائی تھیں جس پر مریم نواز نے اُن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب شریف خاندان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق نےمریم نوازپرسیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *