نجی ٹی وی کی سیٹلائٹ وین پرپی ٹی آئی کا حملہ، شیشے توڑ دیے

مظاہرین نے سیٹلائٹ وین کا گھیراؤ کیا ہوا ہے— ڈان نیوز

صوابی -پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے جیو ٹی وی کی سیٹیلائٹ وین پر صوابی میں حملہ کردیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ صوابی میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ان کی ڈی ایس این جی پر حملہ کیا اور وین کے شیشے توڑ دیے جبکہ گاڑی کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔ مذکورہ ٹی وی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس این جی میں موجود ان کے کیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ سے بچنے کے لیے مظاہرین نے جھاڑیوں میں آگ بھی لگائی— فوٹو / اے ایف پی

واضح رہے کہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں ہارون آباد پل سے رکاوٹوں کو ہٹاکر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس برہان انٹرچینج پر آمنے سامنے آگئے تھے جہاں پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔ کافی دیر تک مزاحمت کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے قافلے نے واپس صوابی کی جانب سفر شروع کردیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *