اسلامک یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، موٹرسائیکل سوار ہلاک طالبات زخمی

اسلام آبا د -اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلامک یونیورسٹی کی طالبات کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور گولڑہ موڑ کے قریب موٹس سائیکل سے ٹکرانے کے بعد گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ بس کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ موٹر سائیکل سوار کو بچنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ حادثہ جی الیون چوک میں کشمیر ہائی وے پر پیش آیا۔ یونیورسٹی کی بس گولڑہ موڑ سے طالبات کو لیکر آرہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ مرنے والے کی لاش ہسپتال منتقل کرد ی گئی ہے۔ 30 زخمی طالبات میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *