پوری قوم عمران خان کی شعبدہ بازی سے واقف ہے، رانا ثنااللہ

Image result for ‫رانا ثنااللہ‬‎

لاہور -صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا خطاب اعتراف شکست ہے، عمران خان کی تقریر مغرور مگر شکست خوردہ شخص کی دہائی تھی،عمران خان کی شعبدہ بازی سے پوری قوم واقف ، اب سڑکوں پر فیصلے کرنے کا جنون پسپا ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’ پریڈ گراؤنڈ‘‘ میں پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اب سڑکوں پر فیصلے کرنے کا جنون پسپا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ میں ہونگے،عمران خان کی شعبدہ بازی سے پوری قوم واقف ہے۔ انھوں نے کہاکہ عمران خان کا خطاب اعتراف شکست ہے، عمران خان کی تقریر مغرور مگر شکست خوردہ کی دہائی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *