Site icon DUNYA PAKISTAN

آرمی چیف کے آخری خطاب کے بعد مایا علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Share

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جی ایچ کیو میں 23 نومبر کو منعقد یوم شہدا کی تقریب سے الوداعی خطاب کے بعد ٹوئٹر پر اداکارہ مایا علی اچانک ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

قمر جاوید باجوہ چند دن بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ایچ کیو میں یوم شہدا کی تقریب کی میزبانی کے دوران مایا علی کی جانب سے کہی گئی چند باتوں کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں اور لوگوں نے ان کے دعووں پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

میزبانی کے دوران ایک موقع پر مایا علی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’تاریخ جب قمر جاوید باجوہ کا ذکر کرے گی، تب ان کا نام دنیا کی مشکل ترین جنگ لڑنے والے سپہ سالاروں کی فہرست میں لکھا جائے گا‘۔

بعض لوگوں نے ان کی کلپس کے بعد لکھا کہ اگلی بار تمغہ امتیاز مایا علی کو ملے گا۔

لوگوں نے مایا علی کی کلپس وائرل ہونے کے بعد ان کے بیان پر میمز بھی شیئر کیں۔

کچھ لوگوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ مایا علی نے جو کہا وہ کسی اور کی جانب سے لکھا گیا تھا، وہ اداکارہ کے اپنے الفاظ نہیں تھے۔

https://twitter.com/iusmanyasir/status/1595507540619628544?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1595507540619628544%7Ctwgr%5E61f7e59b4bcaf561c835ca5b3dae2342199ccaf7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1192643

Exit mobile version