شہر قائد میں استاد کا بھیانک کھیل، طالبات کا ہولناک انکشاف

کراچی -شہرقائد میں استاد کی طرف سے اپنی ہی طالبات کی ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایک متاثرہ لڑکی کی ویڈیو بناکراسے ہدایت کی کہ آپ کی ایک چیز میرے پاس ہے ، شام کو ملنا جس پر متاثرہ فیملی دوبارہ سکول آنے کی بجائے پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ نے بتایاکہ 12,13بچیوں نے شکایت کی تھی کہ ٹیچر ایسی شرمناک حرکات کرتاہے ، اسے سکول سے جاتے ہوئے ٹیچر نے روکا اور کہاکہ تمہاری ایک چیز ہے ، شام کو ملنا ۔

متاثرہ طالبہ کی پھوپھو نے بتایاکہ بیشتربچیاں نویں اور دسویں کی طالبات یعنی 15,16سال کی ہیں ، سکول کے باہر ٹیچر باہر سے آنیوالے لڑکوں کو ویڈیو دکھارہاتھا جس پر اس لڑکی کے چھوٹے بھائیوں نے کہاکہ سر آپ کسی لڑکے کو یہ ویڈیو کیوں دکھارہے ہیں جس پر بچوں کو گاڑی کے ایک طرف لے جاکر پیٹاگیا، جب بچے گھر پہنچے تو کان لال تھے اور ساری کہانی کاعلم ہونے پرپولیس کے پاس پہنچ گئے۔ خاتون نے بتایاکہ رات 10,11بجے تک اضافی کلاسز کاکہہ کر بچوں کو بلایا جاتاہے جبکہ پرنسپل نے الزامات کی تردید کر دی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *