Site icon DUNYA PAKISTAN

’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کون کون لے اڑا؟

Share

پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 21 ویں سالانہ تقریب 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب لاہور میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران جہاں اداکاراؤں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے، وہیں متعدد شخصیات نے اسٹیج پر پرفارمنس کرکے شائقین کو بھی محظوظ کیا۔

تقریب کے دوران فلم، ٹیلی وژن، میوزک اور فیشن کی 26 کیٹیگریز میں جیتنے والوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

تقریب میں اداکار فیروز خان کو بھی بہترین ’ویوورز‘ ٹی وی اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ ان کی نامزدگی پر بھی متعدد شخصیات نے ایوارڈ منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فیروز خان پر چند ہفتے قبل سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان کی جانب سے گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات کے بعد تنقید کی جا رہی ہیں اور متعدد شخصیات ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تقریب میں حدیقہ کیانی وہ واحد اداکارہ بنیں، جنہوں نے ٹی وی کے شعبے میں دو ایوارڈز جیتے۔

سالانہ 21 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں مجموعی طور پر 26 شخصیات، گروپس اور اداروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست درج ذیل ہے۔

فلم

فلم آف دی ایئر: کھیل کھیل میں

بیسٹ ایکٹریس: سجل علی

بیسٹ ایکٹر: بلال عباس خان

فلم پلے بیک آف دی ایئر: نئی سوچ: کھیل کھیل میں

ٹیلی وژن

بیسٹ ٹی وی پلے: چپکے چپکے

بیسٹ ٹی وی ایکٹر ’کرٹکس‘: احمد علی اکبر

بیسٹ ایکٹریس ’کرٹکس‘: حدیقہ کیانی

بیسٹ ایکٹر ’ویوورز چوائس‘: فیروز خان

بیسٹ ایکٹریس ’ویوورز چوائس‘: عائزہ خان

بیسٹ ٹی وی ڈائریکٹر: کاشف نثار: رقیب سے

بیسٹ ٹی وی پلے رائٹ: ہاشم ندیم: پریزاد

بیسٹ انسیمبل پلے: چپکے چپکے

بیسٹ لانگ سیریل: رنگ محل

بیسٹ اوریجنل ساؤنڈ ٹریک: خدا اور محبت

بیسٹ امرجنگ ٹیلنٹ: حدیقہ کیانی

فیشن

برانڈ آف دی ایئر: حسین ریہار

میک اپ اینڈ فیشن آرٹسٹ آف دی ایئر: سنیل نواب

ماڈل آف دی ایئر: نمرا جیکب

فیشن فوٹوگرافر/ ویڈیوگرافر آف دی ایئر: یاسر ڈار

اسٹائل آئکون آف دی ایئر: فوزیہ امان

میوزک

میوزک پروڈیوسر آف دی ایئر: عبداللہ صدیقی

میوزک یوتھ آئیکون آف دی ایئر: خواجہ دانش سلیم

سنگر آف دی ایئر: علی ظفر

سانگ آف دی ایئر: افسانے – ینگ اسٹنر

بیسٹ لائیو پرفارمنس آف دی ایئر: نتاشا بیگ

Exit mobile version