ملک بھر میں 26 نومبر کو ٹوئٹر پر ’گوگل پلے اسٹور‘ کا ٹرینڈ اس وقت ٹاپ پر آگیا جب میڈیا میں خبریں شائع ہوئیں کہ یکم دسمبر سے ملک میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز بند ہونے کا امکان ہے۔
مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ’گوگل پلے اسٹور‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ اسٹور کی سروس کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔
ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جانے کے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی کہ یکم دسمبر کے بعد بھی ملک میں گوگل پلے اسٹورز کی مفت سہولیات برقرار رہیں گی۔
پاکستان میں اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے بری خبر#Andriod #Pakistan #DawnNews #BreakingNews pic.twitter.com/3rHLJsHVhI
— DawnNews (@Dawn_News) November 26, 2022
وزارت کی جانب سے کی گئی سلسلہ وار ٹوئٹس میں تصدیق کی گئی کہ مرکزی بینک کی جانب سے ڈائریکٹ کیریئر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو تبدیل کیے جانے کی وجہ سے عالمی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اداروں کو موبائل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ادائیگیاں رک گئیں۔
گوگل ایپلی کیشن کی بندش/امین الحق کا بیان
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) November 26, 2022
وزیر خزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں. ضروری ہے کہ مستقبل میں آئی ٹی وٹیلی کام کے حوالے سے فیصلوں میں وزارت کی مشاورت لازمی شامل کی جائے." (امین الحق) pic.twitter.com/8fVA2DGirg
ممکنہ طور پر یکم دسمبر کے بعد بعض کاروباری اداروں، ای کامرس کمپنیوں اور پیمنٹ سمیت دیگر آن لائن کاروباری خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مشکلات پیش آئیں، تاہم عام صارفین کو مفت ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔
Google Play Store Is Unavailable after Dec 1.
— Muhammad Wajahat (@eng_waji) November 26, 2022
Ye haaal krdia is nalaik hakumat ne pic.twitter.com/SQ3qqFPiI1
گوگل پلے اسٹور کے پاکستان میں بند ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پو لوگوں نے اس حوالے سے طرح طرح کی میمز بھی شیئر کیں۔
? Govt. tested Newton's 3rd Law ?
— Baqar Jafri (@TheBaqarJafri) November 26, 2022
ACTION: Google decides to set up operations in Pakistan
REACTION: Google Play Store Service will be suspended from December 1st.
Takeaway: To every action, there is equal and opposite reaction.