ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے محبت کا اظہار کردیا


واشنگٹن-نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان سے محبت کاظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے۔

امریکی صدر نے انتخابات سے پہلے اپنے بیانات میں پاکستان کے بارے میں کبھی کسی مثبت پہلو پر بات نہیں کی لیکن صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’مجھے پاکستان سے محبت ہے‘‘۔ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو ان کی انتخابی مہم کے دوران بنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 45 ویں امریکی صدر منتخب ہوئے جب کہ نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 289 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کیے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *