کراچی کی سڑکوں پر پرویز مشرف کے حق میں نعرے!

کراچی- شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دیگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کےمختلف علاقوں میں رات  گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقاتکی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقینے پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہپرویز مشرف ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کو یکجا کر کے دونوں جماعتوں کے سربراہ بننےکے لئے ان جماعتوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *