عمران خان کو سیاست اور قومی مفاد میں فرق نہیں پتا تو بہتر ہے کہ وہ لوکاٹ بیچ لیں، خواجہ سعد رفیق

new

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترک صدر کی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔ عمران خان کو سیاست اور قومی مفاد میں فرق نہیں پتا تو بہتر ہے کہ وہ لوکاٹ بیچ لیں۔ اعتزاز احسن اور شیخ رشید کی جلن کیلئے ہمارے پاس کوئی برنول نہیں ہے۔  پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ترک صدر کی آمد کے موقع پر ایک سیاسی جماعت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔سی پیک میں تاخیر کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری عمران خان کی بچگانہ، ضدی اور انا پرستانہ سیاست پر عائد ہوتی ہے۔ سی پیک کو متنازعہ بنانے کیلئے عمران خان نے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا ہے۔کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نیا لب و لہجہ بخشا اور جب ہم نے اس معاملے پر سٹینڈ لیا اور قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی تو بھی انہوں نے جوائنٹ سیشن کا بائیکاٹ کردیا جس پر انڈین میڈیا نے پاکستان کا خوب مذاق اڑایا اور کہا گیا کہ پاکستانی قوم کشمیر کاز پر متفق نہیں ہے۔ عمران خان نے تحریک آزادی کشمیر کو نہ صرف نقصان پہنچایا بلکہ اس پر معافی بھی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن طوطامینا کی کہانی سنا رہے ہیں اور اس امید پر ہیں کہ اس بار شاید پی ٹی آئی کی مدد سے کوئی سیٹ مل جائے ۔ ایک جانب پنڈی والا ہے جو باتیں تو بہت کرتا ہے لیکن جب باہر نکلنے کی باری آتی ہے تو صرف ایک موٹر سائیکل اور چار لوگ نکلتے ہیں۔ ان کی جلن کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی برنول ہے جس سے ان کا علاج ہوسکے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو طبی امداد فراہم کی جائے ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لندن کے میئر کے الیکشن میں ایک پاکستانی مسلمان کے خلاف یہودی کی حمایت کی ، اگر آپ کو یہی نہیں پتا کہ سیاست اور قومی مفاد میں کیا فرق ہے تو اس سے بہتر ہے کہ آپ لوکاٹ بیچ لیں۔ یہ صرف فتنہ و فساد کرتے ہیں لیکن ریاست نے کم سے کم طاقت کا استعمال کرکے انہیں اسلام آباد آنے سے روکا۔عمران خان لوگوں پر کرپشن کے الزامات تو لگاتے ہیں لیکن جب ثبوت کی باری آتی ہے تو آپ کے پاس کچھ نہیں ہوتا اور عدالت میں آپ کے وکیل کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔عمران خان نے اپنی سیاسی پیدائش کے بعد سے اب تک یہی کچھ کام کیا ہے:۔

عمران خان کو سیاست اور قومی مفاد میں فرق نہیں پتا تو بہتر ہے کہ وہ لوکاٹ بیچ لیں، خواجہ سعد رفیق” پر ایک تبصرہ

  • Khawar Mahmood Gul
    نومبر 15, 2016 at 8:10 PM
    Permalink

    شرم و حیا اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ نہیں بیٹھنا اسمبلی میں تو مستعفى ہو جائو تنخواہیں اور مراعات بہت پیاری ہیں لالچی ٹولہ کو

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *