دنیا کی معروف ترین کار کمپنی " آڈی" کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر

2016

اسلام آباد ۔ دنیا کی معروف ترین جرمن کارکمپنی’ آڈی اے جی‘ نے پاکستان میں ہی گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا ۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کو غور کیلئے لکھے گئے خط میں کمپنی نے اپنے درآمدکنندہ کے ذریعے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔پاکستان میں آڈی کے درآمد کنندہ پریمیئرسسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اظہار دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پلانٹ لگانے کے لیے کورنگی انڈسٹریل اسٹیٹ میں جگہ بھی خرید لی گئی اور پلانٹ لگانے سے ملک میں 30ملین ڈالر سے زائد کی مزید سرمایہ کاری ہوگی، پاکستان 57ممالک میں سے ایک ہے جہاں آڈی کا بااختیار درآمدکنندہ موجود ہے ۔  علی خان نے بتایاکہ آڈی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رواں سال مئی میں حکومت سندھ کیساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے ، ہم نے مارچ میں منظورہونیوالی حکومت کی آٹوپالیسی کا جائزہ لیا اور پھر ساڑھے تین ماہ بعد آڈی کی طرف سے اظہاردلچسپی کا خط لکھ دیا اور کہاکہ ہم پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے خواہشمند ہیں۔ کم شرح منافع اور مڈل کلاس میں اضافہ اور بین الاقوامی برانڈز کی طرف سے پاکستان میں پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا مطلب ہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا۔ فرانسیسی کمپنی ’رینالٹ‘ پہلے ہی گندھارا نسان کیساتھ مل کر پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا عندیہ دے چکی ہے جہاں صارفین کئی عشروں سے صرف مخصوص کمپنیوں کی گاڑیاں ہی خریدنے پر مجبور ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *