فیس بک کا استعمال ایک نشہ ہے، تحقیق

face bookیونیورسٹی آف شکاگوکےماہرین کے مطابق فیس بک کا عادی ہونا ایک نشہ ہے ایسا ہی جیسے سیگریٹ ایک نشہ ہے۔ کئی دوسرے ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ فیس بک انسان کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ فیس بک کا اپنا یہ ماننا ہے کہ کسی منفی پوسٹ کے جواب میں مزید منفی پوسٹ ڈال دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے باہمی رشتوں اور تعلقات میں خلل پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ لہذا اگر فیس بک سے کنارہ کشی اختیار کرنا مشکل ہے تو کم از کم اس کے استعمال کو کسی قاعدے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔

مذکورہ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کہتے ہیں کہ ساڑھے تین سال پہلے میں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا۔ مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ میں آہستہ آہستہ سوشل میڈیا کانشے کیطرح عادی ہوتاجا رہا ہوں اور ہر لمحہ اپنے سمارٹ فون میں کھویا رہتا تھا۔ اب سوشل میڈیا سےبچنے کیلئے میں نے اپنے آفس ٹیبل، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر نو فیس بک لکھ کر چسپاں کیا ہواہےاور ایک پرسکون زندگی کے حصول میں کافی حد تک کامیاب ہو چکا ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *