امریکہ نے چین کے خلاف لڑنے کی پیشکش کی تھی: فضل الرحمٰن خلیل

fazluاسلام آباد: حرکت المجاہدین کے بانی فضل الرحمٰن خلیل جنہیں امریکہ کو مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالا گیا ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے افغانستان سے روس کے انخلاء کے بعد ، ’’بلواسطہ طور پر ان کے جنگجوؤں کو چین کے خلاف لڑنے کی پیشکش کی تھی۔‘‘
خلیل، جن کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک عرصہ تک اسامہ بن لادن کے میزبان رہے ہیں، کو امریکہ کی عالمی دہشتگردوں کی خصوصی طور مرتب کردہ فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ان کے خلاف متعدد پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ خلیل نے دعویٰ کی ہے کہ امریکہ نے ان کے خلاف پابندیاں ان کی جانب سے چین کے خلاف لڑنے سے انکار کے باعث لگائی ہیں۔
خلیل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ یا ان کا گروپ کبھی دہشتگردی میں ملوث نہیں رہے اور یہ کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے قاتل کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعدہم سے خوفزدہ ہوکر امریکہ نے ہمارے خلاف پابندیا ں لگائی ہیں تاکہ وہ ہمیں محدود کر سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *