امریکا اور روس کے درمیان امریکی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر اور روسی اسلحہ ڈیلر وکٹر باؤٹ کی رہائی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تنازعات برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی یوکرین میں اپنی فوجی بھیجنے کے بعد گزشتہ چند ماہ کے دوران روس اور امریکا کے درمیان تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔
کریملن کے ترجمان دستمری پیسوک نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ فرضی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرنا بالکل غلط ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد دو طرفہ تنازعات اور بحران میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تنازعات برقرار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کی امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک روسی شہری کو رہا کیا گیا جو 14 سال تک امریکا میں قید تھا۔
قیدیوں کا تبادلہ
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روس اور امریکا ثالث کے بغیر قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔
?? Incredible news. This is long overdue justice for Brittney Griner.
— Ilhan Omar (@IlhanMN) December 8, 2022
I am glad she is free and will soon be reunited with her family, diplomacy works! https://t.co/Z6XsbXFshI
انٹر فیکس ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سابق گورنر بل رچرڈسن سمیت اس معاملے پر جو دلچسپی ظاہر کرنا چاہتا ہے روس ان تمام شراکت داروں سے بات چیت کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی کی کوشش کیلئے سابق گورنر بل رچرڈسن ماسکو روانہ ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا روس میں قید سابق میرین پال وہیلان کی رہائی کے لیے پرعزم ہے۔
قیدیوں کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، قیدیوں کا یہ تبادلہ ابوظبی ہوائی اڈے پر ہوا۔