حیدر آباد میں ڈاکٹرنے اپنی ماں اور بچوں کو یرغمال بنا لیا، وجہ بھی بتا دی

Dr Mentally Ill Mother And Children Taken Hostage

حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں ذہنی مریض ڈاکٹر نے اپنی بیٹیوں اور والدہ کو یرغمال بنا لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کے ثناءپلازہ میں مقیم ابراہیم نامی ڈاکٹر نے فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس اور رینجرز کے دستے پہنچے تو ذہنی مریض اس شخص نے اپنی والدہ اور 2 بیٹیوں کو یرغمال بنا لیا اور دھمکی دی ہے کہ اگر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ انہیں قتل کر دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز حکام کے اس شخص کیساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر نے گزشتہ روز بھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک بچہ زخمی ہوا تھا تاہم ذہنی مرض کی وجہ سے اس کی بیوی بھی اسے چھوڑ کر جا چکی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کے پاس پستول موجود ہے اور یہ اپنے بچوں اور والدہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔تاہم پولیس اور رینجرز نے گھر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی جائیداد پر قبضہ ہوچکا ہے اور کوئی ان کی مدد نہیں کر رہا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *