کرن جوہر نے شادی کر لی !

31

ہدایتکار کرن جوہر کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری اورفلمسازی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں  اور کرن جوہر چھوٹی اسکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھا چکے ہیں جب کہ معروف فلمسازاب تک زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکے ہیں جس کے باوجود بھی کنوارے ہیں  لیکن کرن جوہر نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

کرن جوہر مشہور کامیڈی شو ’’دی کپل شرماشو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں سیٹ پر ہی انہوں نے’’ سنتوش‘‘ کا کردار کرنے والے کیکوشردھا کو مالا پہنا کرشادی رچالی جب کہ شو کے سیٹ پر ہی شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں جس میں شو کی پوری کاسٹ نے حصہ لیا تاہم ہدایتکار کی شادی حقیقی نہیں بلکہ شو کے اسکرپٹ کا حصہ تھی جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی ہے جس کی کامیابی کی خوشی میں ہدایتکار نے شو میں شرکت کی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *