بھارت آئندہ آبدوز بھیجنے کی جرات نہیں کرے گا ، نیول چیف

new

کراچی ۔ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی آبدوز کا معاملہ غیر معمولی تھا جس کچھ دن پھنسا کر رکھنے کے بعد واپس جانے پر مجبور کردیا ،امید ہے آئندہ بھارت یہ جرات نہیں کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے جو کہ جلد ہی آپریشنل ہو جائے گا ،اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے پور ی طرح آگاہ ہیں،اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں گے ۔ کراچی کے ایکسپو سنٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016کی تقریب میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیڈ یاز پورے خطے میں سب سے بہترین دفاعی نمائش جانی جاتی ہے ،اس نمائش کو منعقد کرنے والے اداروں اور اس میں شرکت کرنے والے اداروں کے ممنون ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ نے بہت ترقی کی ہے جہاں میزائل بوٹس بن رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک نیوی چاروں ڈائی مینشنز میں بہترین مہارت رکھتی ہے ،نیوی اور ایم ایس اے سمندری سرحدوں کی بھر پور نگرانی کرتی ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *