Site icon DUNYA PAKISTAN

رئیل می کا بہترین کیمرا کا حامل سستا فون ’10 ایس‘ متعارف

Share

چینی موبائل کمپنی ’رئیل می‘ نے صارفین کو 2022 کا آخری تحفہ دیتے ہوئے بہترین کیمرا اور اچھے اسٹوریج کے حامل ’10 ایس‘ کو متعارف کرادیا۔

’رئیل می 10 ایس‘ کو مہنگائی کے اس دور میں اچھے فیچرز سے لیس سستا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔

موبائل کو 6۔6 انچ ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کی اسکرین کی ٹیکنالوجی اور کلرز کو بھی اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

اینڈرائڈ 12 اور رئیل می کے یو آئی 3 پوائنٹ زیرو کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل میں میڈیا ٹیک اور ڈیمنسٹی 810 کی چپ دی گئی ہے جب کہ اس میں اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت اس کی آڈیو کوالٹی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جب کہ سب سے اہم فون کی اسٹوریج ہے۔

’رئیل می 10 سی‘ کو 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 33 والٹ کا فاسٹ چارجر 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون ماضی کے تمام فون کے مقابلے زیادہ دیر تک چارجنگ چلانے کے اہل ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 3 میگا پکسل کا ہے اور کیمروں کے سینسرز کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں اسپورٹس کیمروں کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

فون کو فوری طور پر صرف چین میں ہی پیش کیا گیا ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ ہفتے تک پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا،

فون کو دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، پہلے ماڈیول کی قیمت 34 ہزار روپے جب کہ دوسرے ماڈیول کی قیمت 42 ہزار روپے سے کم رکھی گئی ہے اور فون کو سال 2022 کا سستا اور بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version