عمران خان! آپ نے ہمیں مایوس کر دیا

سلمان ظفر

salman-zafar

عمران خان، آپ نے ہمیشہ سیاسی طبقے کی غلط راہنمائی کی ہے۔ آپ نے نوجوانوں کے لیڈرز کو بھی غلط معلومات دی ہیں۔ اس بار آپ نے پھر یہی کیا ہے۔ پہلے اسلام آباد بند کرنے کا نعرہ لگایا اور اب اردگان کے دورے پر پارلیمنٹ سے باہر رہے۔ جب ہمیں لگتا ہے آپ اب بہتر سیاستدان بن گئے ہیں، آپ ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ اور آپ ایسا ہر بار ایک مختلف طریقے سے کرتے ہیں۔

پاکستان بھر سے 80ہزار لوگ دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں سے 48ہزارسویلین تھے۔ پاکستان کی ہر گلی کوچے میں خون بہ رہا ہے۔ کراچی کا بیڑا غرق ہوا پڑا ہے، خیبر پختونخو ا میں قتل عام ہو رہا ہے لیکن آپکو فکر ہے تو صرف رائیونڈ کی اور نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانے کی۔ آپ ایک کے بعد ایک مضحکہ خیز اعلان کیے جا رہے ہیں۔ ملک دہشت گردی کی زد میں ہے ۔ ٹی ٹی پی اور دوسرے گروپوں نے ملک کی بنیادیں ہلا دی ہیں لیکن آپ صرف دھاندلی اور پانامہ لیکس کا رونا رو رہے ہیں۔

اب اپنے اعمال پر غور کرنے، اور اپنی تصحیح کا وقت گز ر چکا ہے۔ یہ کوئی ٹیسٹ ڈرائیو نہیں ہے۔ یہ ایک بڑا اہم معاملہ ہے۔ آپ نے الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے وہ نہیں نبھائے اس لیے آپ کی ہاری ہوئی پارٹی کے وفاداروں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور اب پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایسےنوجوان ہی بچے ہیں جنہیں ابھی سیاست کے داو پیچ کا صحیح اندازہ نہیں ہے۔ لیکن آپ کو یہ بتانے کا کیا فائدہ۔ آپ پر اتنی تنقید ہو چکی ہے کہ اب آپ کو تنقید کا اثر ہی محسوس نہیں ہوتا۔

تاریخ سب سے برا انتقام لیتی ہے آپ کو بھی اس بات کا جلد اندازہ ہو جائیگا۔ تاریخ آپ کو توڑ کر رکھ دے گی۔ آپ سب کچھ پاس ہونےکے باوجود لاچار اور بے یارو مددگار رہ جائیں گے ۔ تاریخ میں لکھی جانے والی کتابیں اور مضامین آپ کی رہی سہی شخصیت کو بھی برباد کر دیں گے۔ لوگ سالوں آپ کی حماقتوں کو یاد رکھیں گے ۔ آپ کو سچائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور آپ کےتمام سپورٹرز ہی آپ کو کٹہرے میں کھڑا کر کے ذلیل کریں گے۔ کوئی فوجی آپ کی مدد کو نہیں آئے گا۔

مذہبی تنظیمیں آپ کے خلاف کھڑی نظر آئیں گی۔ آپ کا سیاسی کیریر ہر طرف منڈلاتے گِدھوں کے رحم و کرم پر ہو گا۔ تب آپ کسی تیسری قوت کی انگلی کی امید بھی نہیں رکھ پائیں گے۔ آپ کی مدد کو نہ تو میڈیا والے آئیں گے جنہیں آپ لفافہ صحافی قرار دیتے تھے ، نہ سیاستدان جن پر آپ امریکہ کے بوٹ چاٹنے کا الزام لگاتے تھے اور نہ ہی ڈرون جن پر آپ صرف معصوم لوگوں کی جان لینے کا الزام لگاتے تھے آپ کی مدد کر پائیں گے۔ آپ کا پول اس طرح کھلے گا کہ پہلے اس کی کوئی مثال نہیں مل سکے گی۔

اس کی وجہ یہ نہیں کہ آپ تشدد پسند ہیں بلکہ اس لیے کہ آپ کچھ لوگوں کے نظریاتی مجرم ہیں جس کے ذریعے آپ نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ آپ پوری قوم کی واحد امید تھے۔ آپ نے پوری قوم سے وعدے کیے اور انہیں یقین دلایا کہ آپ ان کے مسیحا بن سکتے ہیں۔ آپ نے پوری قوم کو سیاست سے آگاہ رہنا سکھایا۔ اور آپ نے اکیلے ان آپام لوگوں کے زہنوں کو گمراہ کیا۔ جہا ں آپ بنی گالا میں پر سکون زندگی گزار رہے ہیں وہیں آپ کی سیاست کے متوالے اب آپ سے دوری اختیار کرتے جا رہے ہیں اور آپ کی پارٹی آئی سی یو میں داخل ہوتی نظر آتی ہے جس کے بچنے کے چانسزبہت کم ہیں۔ جس کی وجہ آپ کی بچگانہ سیاست ہے۔

جہاں آپ اپنی ائیر کنڈیشنڈ پراڈو میں کھلے عام گھومتے ہیں وہاں بہت سے غیر مسلم پاکستان میں اس قدر غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ اگلی صبح وہ دیکھ بھی پائیں گے یا نہیں۔ ایک طرف آپ عجیب و غریب سیاسی بیانات داغ رہے ہیں تو دوسری طرف ہر سنی اور شیعہ پاکستانی اس خوف میں مبتلا ہے کہ وہ اگلا کل دیکھ پائے گا یا نہیں۔ اور اس کے باوجود آپ یہ اعلان بھی کر ڈالتے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کی جڑ مسلم لیگ ن ہے۔آپ کو شرم آنی چاہیے!

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *