Site icon DUNYA PAKISTAN

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی بار ہوم سیریز میں ’وائٹ واش‘ کردیا

Share

انگلینڈ نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو شکست دے کر میزبان ٹیم کو پہلی بار ہوم سیریز میں ’وائٹ واش‘ کردیا۔

کراچی میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے 8 وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ گزشتہ روز آخری سیشن میں ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے تھے، اوپنر زیک کرالی 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 41 بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ ریحان احمد 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 54 اور سعود شکیل نے 53 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نوجوان اسپنر محمد ریحان نے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ریحان احمد ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے اب تک کے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے تھے۔

اس سے قبل نگلینڈ کی ٹیم برصغیر میں صرف سری لنکا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ’کلین سوئپ‘ کر سکی تھی جبکہ پاکستان میں ہونے والی کسی بھی سیریز کے تمام میچز میزبان ٹیم کبھی نہیں ہاری تھی۔

انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان کو 74 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان مسلسل چوتھی ہوم سیریز ہارا ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان میں سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی، انگلش ٹیم نے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے 2005 سے پاکستان کو دورہ نہیں کیا تھا۔

Exit mobile version