جنسی مساوات انڈیکس: پاکستان 141 ویں نمبر پر

PPPورلڈ اکنامک فورم نے جنسی مساوات کے بارے میں رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2014 میں جنسی مساوات میں پہلے نمبر پر آئس لینڈ ہے جبکہ پاکستان فہرست کے آخر سے دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی سیاست اور نوکریوں تک زیادہ رسائی کے باعث جنسی مساوات میں گذشتہ دس سالوں میں سنہ 2014 میں سب سے زیادہ بہتری آئی ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جنسی مساوات کے انڈیکس میں 142 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔اس درجہ بندی کے مطابق آئس لینڈ پہلے نمبر پر، یمن آخری اور پاکستان 141 ویں نمبر ہے۔تعلیم کے حصول کے شعبے میں پاکستان 132 ویں نمبر پر ہے جبکہ صحت کے شعبے میں 119 ویں نمبر پر ہے۔سیاست کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 85 واں ہے۔
بھارت پچھلے سال جنسی مساوات کی درجہ بندی میں 101 ویں نمبر پر تھا لیکن اس سال 114 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ لیکن سیاست میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے بھارت عالمی سطح پر 15 ویں نمبر ہے جبکہ امریکہ 54 ویں اور برطانیہ 33 ویں نمبر ہے۔
جنسی مساوات کے حوالے سے افریقہ کے ملک روانڈا نے سب سے زیادہ پیش رفت کی ہے۔ وہ افریقہ کا پہلا ملک ہے جو اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آیا ہے۔برطانیہ جو پچھلے سال 18 ویں نمبر تھا اس سال 26 ویں نمبر پر ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *