نجی ہوٹل آتشزدگی میں صہیب مقصود کی ایسی بہادری کہ آپ دنگ رہ جائیں گے

Image result for ‫صہیب مقصود‬‎

کراچی -یو بی ایل کے منیجر ندیم خان نے کہا ہے کہ کرکٹر صہیب مقصود نے ہوٹل میں آلگ لگنے کے بعد ایک فیملی کو ریسکیو کیا جس سے انکی اپنی حالت خراب ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر رات گئے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک فیملی کو ریسکیو کیا تاہم اس دوران دھویں سے انکی اپنی حالت غیر ہو گئی مگر بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں نے فیملی کے ارکان کو باحفاظت باہر نکال لیا۔

انٹری گیٹ پر بیرئیر لگے ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ایگزٹ گیڈ سے داخل ہونا پڑا، چیف فائر آفیسر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ندیم خان کا کہنا ہے کہ جس فیملی کو صہیب مقصود نے ریسکیو کیا اس میں بچے بھی تھے جن کی حالت دیکھ کر صہیب کو دھچکا لگا۔ انہوں نے مزید کہنا کہ آگ لگنے کے بعد صہیب مقصود نے خواتین اور بچوں کی چیخیں سن کر اپنی جان بچانے کی بجائے پہلے اس فیملی کو ریسکیوکیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *