نیب نےراجہ پرویز اشرف کے خلاف ایک اور ریفرنس کی منظوری دے دی

ashrafقومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔نیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق ایم ڈی ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔
راجہ پرویز اشرف پر قواعد کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کے ساتھ اپنے داماد کو عالمی بینک میں ملازمت دلوانے کا بھی الزام ہے۔قومی احتساب بیورو نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف بھی ریفرنس منظور کیا ہے جس میں ان پر 238 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چار جولائی کو کرائے کے بجلی گھروں کے معاہدوں میں مبینہ طور پر ہونے والی بدعنوانی کے مقدمے میں ان سمیت بارہ افراد پر فرم جُرم عائد کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *