پاکستان میں موسم سرما کے ’شادی سیزن‘ کے دوران امریکہ میں ہونے والی ایک شادی نے ملک میں سیاسی و سماجی حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ شادی ریحام خان کی ہے جنھوں نے اپنے دوسرے شوہر، سابق وزیر اعظم پاکستان، عمران خان سے طلاق کے سات برس بعد ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔
ریحام کے لیے جہاں ایک طرف لوگ نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں کچھ انھیں اس بات کا طعنہ دیتے نظر آ رہے ہیں کہ ان کے شوہر مرزا بلال ان سے 13 برس چھوٹے ہیں۔
ایسے میں کئی خواتین ریحام کے دفاع میں سامنے آئی ہیں جنھوں نے سوال کیا ہے کہ اسی طرز پر کبھی خاتون کی کم عمری پر مسئلہ کیوں نہیں بنایا جاتا۔
We had a lovely Nikkah ceremony performed in Seattle with the blessings of @MirzaBilal__ parents & my son as my Vakeel. pic.twitter.com/960WQjgNqU
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
ریحام: مرزا بلال مجھ سے 13 سال چھوٹے مگر قابل اعتماد ہیں
ریحام خان نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کچھ یوں کیا کہ انھیں ’بالآخر ایک مرد مل گیا ہے جس پر وہ اعتماد کر سکتی ہیں۔‘
ان کے شوہر اداکار و ماڈل مرزا بلال بیگ ہیں جو پاکستانی ٹی وی چینلوں پر طنز و مزاح سے بھرپور سیاسی کامیڈی شوز میں کام کر چکے ہیں۔
ریحام اور مرزا کا نکاح امریکی شہر سیاٹل میں ہوا۔ ریحام نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ان کا بیٹا اس موقع پر ان کا وکیل بنا جبکہ نکاح خواں کے علاوہ مرزا کے والدین بھی وہاں موجود تھے۔
ادھر مرزا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مجھے اس خاتون سے اپنی شادی کا اعلان کرنے پر خوشی ہے جسے میں ہمیشہ سے خوابوں میں دیکھتا تھا۔‘
اس کے بعد سوشل میڈیا پر ریحام کے لیے مبارکبادوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں ان کے قریبی دوستوں نے ان کے اچھے مستقبل کی دعائیں کیں۔
ایک صارف کے اس تبصرے کے جواب میں کہ ریحام نے شادی کر کے تحریک انصاف کے فالوورز کی ’بینڈ بجا دی‘، ریحام نے جواب دیا کہ ’انھیں تو خوش ہونا چاہیے۔ میں نے بحث کا رُخ موڑ دیا ہے۔‘
ریحام اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ان کی شادی کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ تقریب پر ریحام نے سفید لباس جبکہ بلال نے سیاہ سوٹ اور سفید شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
ریحام نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ’مرزا مجھ سے 13 سال چھوٹے ہیں مگر میری زندگی میں حکمت کی علامت بنے ہیں۔۔۔ میں ان کے ساتھ خود کو محفوظ سمجھتی ہوں۔‘
’امید ہے کہ ہم دونوں کی تیسری باری میں قسمت اچھی رہے گی۔‘
I don't understand why Reham Khan marrying a younger man is a problem. When she married Imran Khan despite being 21 years younger, did anyone voice any concerns? People never react this way when a man with a 20 or 30-year age gap does the same thing.
— Ariba Jalbani Murtaza (@AribaJB) December 23, 2022
’ریحام کی اپنے سے کم عمر مرد سے شادی مسئلہ کیوں؟‘
تاہم ریحام کی شادی نے میاں بیوی کے درمیان عمر کے فرق کی وہی پرانی بحث چھیڑ دی ہے جس پر بعض روایتی سوچ کے حامل لوگ بھنویں چڑھا لیتے ہیں۔
اس جوڑے کی تصاویر پر بعض صارفین، جن میں سے کچھ کی تصاویر اور پروفائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں، نے ریحام کو عمر کے فرق کا طعنہ دیا اور حتی کہ کمنٹس میں ’ماں بیٹا‘ لکھا۔
وقاص نامی ایک صارف نے انسٹاگرام پر ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ ’اس عمر میں آپ کو شادی کی ضرورت کیا تھی۔ وہ بھی اپنی عمر سے آدھی عمر کے نوجوان سے۔ آپ کے جوان بچے ہیں، ان پر فوکس کرنا چاہیے تھا۔‘
اسی طرح سمیرہ کہتی ہیں کہ ’کیا زمانہ آگیا ہے بہن بس کر دوں۔۔۔ نئی کتاب لکھنی ہے کیا؟‘ جبکہ ایمان نے ٹویٹ کیا کہ ’انھیں یہ کہنا چاہیے کہ مجھے بچہ مل گیا، نہ کہ مرد۔۔۔‘
تاہم ایسے صارفین کی بھی بڑی تعداد سامنے آئی جنھوں نے عمر کے فرق سے جڑے دقیانوسی خیالات کی مخالفت کی اور یوں ریحام اور مرزا کی جوڑی کا دفاع کیا۔
جیسے صارف اریبہ مرتضی نے کہا کہ ’میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ریحام کا اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کرنا ایک مسئلہ کیوں ہے۔
’لوگ کبھی ایسا ردعمل نہیں دیتے جب مرد اپنے سے بیس یا تیس سال چھوٹی عورت سے شادی کرے۔‘
Whether you like or dislike Reham Khan, please refrain from making this an issue about age or number of marriages. People deserve to find happiness at any age. And remarriage is a legal and religious right. It's not like she married one of you at gunpoint that you're so upset.
— Zunaira Inam Khan (@ZunairaInam) December 23, 2022
زنیرہ نے مشورہ دیا کہ ’آپ کو ریحام پسند ہے یا ناپسند اس سے قطع نظر، مہربانی فرما کر ان کی عمر یا شادیوں کی تعداد پر مسئلہ نہ بنائیں۔ لوگ ہر عمر میں خوشی کے مستحق ہوتے ہیں۔ دوبارہ شادی ایک قانونی اور مذہبی حق ہے۔
’آپ تو ایسے ناراض ہو رہے ہیں جیسے انھوں نے آپ ہی سے بندوق کی نوک پر شادی کر لی ہو۔‘
میں سمجھنے سے قاصر ہوں!
— Saima Hashim (@SaimaHash) December 23, 2022
بڑی عمر، چھوٹی عمر، سب ڈھکوسلے ہیں، شادی قائم رہنے یا نہ رہنے سے انسان کے کردار کا تعین کیا جانا کہاں کی انسانیت ہے۔
ریحام خان نے اس لڑکے کو پھنسایا، اچھا، وہ لڑکا کیا بچہ ہے۔
اپنی محرومیوں کو زہر نہ بننے دیجۓ۔??
چلیں اب شروع ہو جائیں یہاں بھی زہر اُگلنا
ادھر حوریہ نامی صارف کا ٹویٹ، جسے ریحام خان نے بھی ری ٹویٹ کیا، میں کہا گیا ہے کہ ریحام ’کی شادی پر کچھ لبرلزم کیڑے مکوڑے اعتراضات اور طرح طرح کے الزامات اور میمز بنا رہے ہیں کہ لڑکے لڑکی کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
’تو ان کو بتاتی چلوں کہ میرے نبی کی سنتوں میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے چاہے آپ جو بھی سمجھے۔ حضرت خدیجہ کا واقعہ ہمارے سامنے ہے۔‘
ریحام خان کی شادی پر کچھ لبرلزم کیڑے مکوڑے اعتراضات اور طرح طرح کے الزامات اور میمز بنارہے ہیں کہ لڑکے لڑکی کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے تو انکو بتاتی چلو کہ میرے نبی کی سنتوں میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے چاہے آپ جو بھی سمجھے،
— Hooria jani (@Hooria_jani) December 23, 2022
حضرت خدیجہ کا واقعہ ہمارے سامنے ہے@RehamKhan1 pic.twitter.com/YwJVkr6kvp
ریحام نے ایک طنزیہ پیغام بھی ری ٹویٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ ’تحریک انصاف کے فالوورز کچھ اس طرح ریحام کے نکاح پر تنقید کر رہے ہیں کہ میرج کرنا حرام ہے۔۔۔ اسلام میں صرف شادی کا حکم ہے۔ میرج انگریز کرتے ہیں برادر۔‘