امیرہ ہاشم کے الزامات پر وجاہت کاظمی کا جواب آگیا

liza

گذشتہ دنوں ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والے ایک بلاگ میں خاتون امیرہ ہاشم نے الزام لگایا تھا کہ ان کے باس وجاہت کاظمی نے ان سے گندی چیٹ کرنے کی فرمائش کی اور انکار پر ان کی تنخواہ روک لی، اب وجاہت کاظمی نے بھی جواب دے دیا ہے، یہ جواب من و عن پیش ہے-

امیرا ہاشم کے الزامات پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

دوستو، میں پچھلے کئی گھنٹے سے اپنی کار ٹھیک کروا رہا تھا اور اس دوران مجھے آرٹیکل کے بارے میں پیغام ملا۔ میں روڈ پر تھا اس لیے جواب نہیں دے پایا۔ اب اصل مدعے کی طرف آتے ہیں۔ پہلے تو میں ایکسپریس ٹریبیون کے خلاف سخت احتجاج کرتا ہوں کہ انہوں نے یک طرفہ قصہ شائع کر دیا اور خبر کی سچائی معلوم کرنے کی کوشش تک نہ کی۔ اگرچہ ایکسپریس ٹریبیون میرے ہی شہر یعنی کراچی سے چلائی جا رہی ہے لیکن پھر بھی میں نہ صرف ایکسپریس ٹریبیون کے خلاف بلکہ اس آرٹیکل کی رائٹر کے خلاف بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت کرنے جا رہا ہوں ۔ موصوفہ نے محض کچھ جعلی فیس بک اور وٹس ایپ پیغامات کے ذریعے میری عزت اچھالنے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح کے پیغامات آرام سے صرف چند منٹ لگا کر خود سے انٹرنیٹ پر جاری کیے جا سکتے ہیں۔ میرا ایکسپریس ٹریبیون اور آرٹیکل لکھنے والی خاتون کو پیغام ہے کہ عدالتی کاروائی کے لیے تیار رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *