آئی ایس آئی کا نیا چیف کون ہوگا؟ بڑا نام سامنے آگیا

راولپنڈی -باوثوق ذرائع کےمطابق مطابق پاک فوج کی ہائی کمان میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں متوقع ہیں اور امکان ظاہرکیاجارہا ہے کہ موجودہ آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکوتبدیل کیاجائےگا اوران کی جگہ سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی لگایاجاسکتاہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو2سال قبل ستمبر2014 میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنایاگیا تھا جبکہ انہوں نے نومبر 2014 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔عموما آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کو3 سال کے لئے تعینات کیا جاتا ہے تاہم موجودہ سربراہ کی 2 سال سے کم عرصے میں تبدیلی کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *