دہشتگرد عناصر پاکستان اور ترکی کے امن و امان کے مشترکہ دشمن ہیں ، وزیراعظم نواز شریف

07

اسلام آباد۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر پاکستان اور ترکی کے امن و امان کے مشترکہ دشمن ہیں،پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترک قوم کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ میں گفتگو کے دوران دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ و اقعے میں درجنوں ترک بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے،اللہ جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت تر ک بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ترک حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز ترکی میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں 38 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، خود کش حملے کی ذمہ داری ترک دہشتگرد تنظیم نے قبول کرلی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *