شاہی مسجد کے امام غدار ہیں، انھیں پاکستان بھیجا جائے، بی جے پی رہنما

Udit.nathہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یوگی آدتیناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام کو غدار قرار دیتے ہوئے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رہنما یوگی آدتیناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دینے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو نہ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے۔
اس سے پہلے سید احمد بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے مرکز میں برسر اقتدار آنے کے باوجودمسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ بھارت کے مسلمان 2002کے گجرات کے فسادات نہیں بھولے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ اس پر انھوں نے آج تک معافی تک نہیں مانگی۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہمارے خاندانی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ جامع مسجددہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کی تقرری کی تقریب میں امام سیداحمد بخاری نے 22نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کوخصوصی طور پر مدعو کیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودعوت نہیں دی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *