منیب بٹ پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
متعدد ڈراموں میں مشکل کردار ادا کرنے والے اداکار منیب بٹ کیریئر میں پہلی بار جلد ہی ایک خواجہ سرا کے روپ میں ٹی وی اسکرین پر پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔
جی ہاں، منیب بٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار مخنث شخص کے روپ میں دکھائی دیں گے اور ان کا ڈراما ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ڈرامے کے کرداروں کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک ڈرامے مین مخنث خواجہ سرا کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو کہ ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘ پر نشر ہوگا۔
https://instagram.com/p/CmmcSI2oWhb/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1194456%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A850.7000000476837%2C%22ls%22%3A199.09999990463257%2C%22le%22%3A835.3999998569489%7D
انہوں نے پوسٹ میں یہ بھی تصدیق کی کہ ڈرامے میں ان کے ہمراہ صبا قمر بھی دکھائی دیں گی اور یہ کہ وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ڈرامے اور اپنے کردار کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ شائقین کو ان کا ڈراما پسند آئے گا۔
ان کی طرح اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک منفرد موضوع پر بنائے گئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے اپنے کردار سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔
https://instagram.com/p/CmlosGYBQcz/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1194456%2F#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A859.0999999046326%2C%22ls%22%3A199.09999990463257%2C%22le%22%3A835.3999998569489%7D
ڈرامے کے حوالے سے منیب بٹ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ڈراما امریکی فلاحی تنظیم ’یو ایس ایڈ‘ کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ ڈرامے کی زیادہ سے زیادہ سات قسطیں ہوں گی اور اس کی کہانی نیٹ فلیکس یا دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی ویب سیریز کی طرح بولڈ اور منفرد ہوگی، جسے شائقین بہت پسند کریں گے۔
انہوں نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ وہ پہلی بار کسی ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
منیب بٹ کے مطابق ڈرامے میں ان کا کردار پیدائشی طور پر مخنث ہوتا ہے جو خاندان کی مدد سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا اعلیٰ امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) تعینات ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی ڈرامے میں مخںث شخص کو تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوکر سماجی مسائل حل کرتے دکھایا جائے گا، ورنہ عام طور پر خواجہ سرا افراد کو جسم فروش، ڈانسر اور فقیر کے روپ مین دکھایا جاتا ہے۔
انہوں نے ڈرامے کی کہانی کو انتہائی منفرد اور بہترین قرار دیتے ہوئے اپنے کردار کو کیریئر کا مشکل ترین کردار قرار دیا۔
تاہم انہوں نے ڈرامے سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی، انہوں نے ڈرامے کا نام اور اسے نشر کرنے کی تاریخ سمیت اس کے دیگر کرداروں سے متعلق بھی کوئی معلومات دینے سے گریز کیا۔