افسوسناک واقعہ، پہلی رات کی ذرا سی غفلت نوبیاہتا جوڑے کو لے ڈوبی!

Parachinar Kamrey Mein Gas Bharney Say Naya Nawila Jora Jaan Bahaq

پاراچنار میں کمرے میں گیس بھر جانےسے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ،دونوں کی گزشتہ رات ہی شادی ہوئی تھی ۔ پاراچنار کے علاقےڈنڈرروڈ کے رہائشی حسنین ممتاز کی کل راحیدہ سے شادی ہوئی، دلہا دلہن کمرے میں سونےکےلیے گئے اور کمرے کو گرم رکھنے کےلیے گیس کا چولہا جلایا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔

صبح آزاد کشمیر سے آئے حسنین ممتاز کے دوست واپس جارہے تھے اور جاتے وقت دوست سے ملنے کی خواہش کی، جس پر حسنین ممتاز کو جگانے کی کوشش کی گئی تو کافی دی تک دروازہ کھٹکھٹانےکے بعد بھی دروازہ نہیں کھولا گیا، جس پر دروازہ توڑاگیا دونوں کی کمرے میں لاشیں پڑی تھیں ۔ دونوں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کی گئیں، اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *