مڈٹرم الیکشن: اوباما کی جماعت کو سینیٹ اورایوان نمائندگان میں شکست کا سامنا

Barack Obamaامریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 8 سال بعد سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی جبکہ ایوان نمائندگان میں بھی حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو شکست کا سامنا ہے۔
مڈٹرم الیکشن کے لئے ایوان نمائندگان کی تمام 435، 36 سینیٹ اور 36 گورنرز کی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالےگئے ۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت ڈیموکریٹس 8 سال بعد سینیٹ کی حکمرانی سے محروم ہوگئی جبکہ سینیٹ میں ری پبلکنز نے 36 میں سے 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جس کے بعد سینیٹ میں اس کی نشستوں کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ حکمران جماعت ڈیموکریٹس صرف 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی جس کے بعد سینیٹ میں اس کی سیٹوں کی تعداد کم ہوکر 44 ہوگئی۔
اسی طرح ایوان نمائندگان کی کل 435 نشستوں میں سے ری پبلکنز نے 237 نشستیں حاصل کرلیں اور ڈیموکریٹس کو یہاں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اوباما کی جماعت کو ایوان نمائندگان میں 179 مل سکی ہیں۔
واضح رہے کہ 2006 کے بعد ری پبلکنز کی سینیٹ میں واضح کامیابی کے بعد امریکی صدر بارک اوباما کو اپنی حکومت کے بقایا 2 سال گزارنا مشکل ہوجائے گا اور کوئی بل منظور کرانے کے لئے ری پبلکنز کی حمایت کے بغیر پاس نہیں کرا سکیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *