زہر بھرا انسان

Image result for jealousy

 انسان کیا ہے ؟ انسان ہونے کے تقاضے کیا ہیں ؟ ترقی پسند ذہنیت کسے کہتے ہیں ؟ پڑھا لکھا اور باشعور طبقہ کس جنگل کا نام ہے ؟ انسانیت کہاں اور کیسی ہوتی ہے ؟ دکھ تو یہ ہے کہ وہ انسان جو خود کو افضل ترین سمجھتا ہے وہ اپنے اندر ہی گر کر اتنا مکروح ہو جاتا ہے کہ اس سے نفرت بھی نفرت کرنے لگتی ہے, اپنے مفاد اور عناد کی بنا پر سچ کو جھوٹ اور جھوٹ پر پردے ڈالنے والے لوگ انسان کس طرح کہلائے جاتے ہیں اور کیوں ؟ ایسے لوگ بھی ہیں جو خود کو انسان کہتے ہیں اور تعلیم یافتہ بھی جو خود انسانیت خلوص اخلاق اور صاف نیتی پر بھاشن دیتے ہیں لیکن وہ اس قدر منافق اور اپنے اندر گر چکے ہوتے ہیں کہ ان کے لیے لوگوں کی نظروں میں گر جانے سے فرق ہی نہیں پڑتا یہ انسان ہیں ؟ کسی بھی خونخوار جانور اور درندے کو دیکھیں وہ دوسری نسل کے جانوروں کو شکار بناتا ہے دوسری نسل کے جانوروں کو مارتا ہے دشمنی کرتا ہے لیکن انسان ایک ایسا جانور ہے جو خود کو دوسرے طبقوں سے آگے لے جانے کی گھناؤنی سازش میں نہ صرف اپنی ہی نسل کا دشمن ہو جاتا ہے بلکہ انسان اور گدھ ہی دو مخلوقات ہیں جو اپنی ہی نسل کو مار کر خوش ہوتے ہیں کیا شہرت اور اچھا نصیب کسی سے چھینا جا سکتا ہے ؟ ہرگز نہیں تو پھر یہ جلنے اور حسد کرنے کی بیماری کیا ہے ؟ وہی لوگ جو کل تک آپ کے گن گاتے تھے وہ آج آپ کو ترقی کرتا دیکھ کر خوش ہونے کے بجائے اس فکر میں پڑ جاتے ہیں کہ اس کی بجائے ہمیں آگے جانا چاہیے تھا, وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی محنت کتنی ہے ریاضت کتنی ہے کام کتنا اہے اور کتنی قربانیوں کے بعد یہ اس مقام پر پہنچا ہے وہ صرف حسد کی آگ میں جل کر محنت کرنے کی بجائے دوسروں کے دشمن ہو جاتے ہیں اور دوست ہی دشمن ہو جاتے ہیں ایسے قریبی دوست جو کبھی آپ کے بغیر سا نس تک نہ لیتے ہوں وہ آپ کو کامیاب دیکھ کر کیوں حسد کرتے ہیں ؟ ایسے لوگ دوست نہیں ہوتے اور نہ ہی انسان ہوتے ہیں, ایسے لوگ آستین کا سانپ ہوتے ہی جو دودھ پی کر بڑے ہوتے ہیں اور موقع ملتے ہی دودھ پلانے والے کو ڈنک مار کر اپنی نسل اپنی اوقات اپنی پہچان اور اپنے مقاصد واضح کر دیتے ہیں لیکن انہیں یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ زہر سے کوئی مرنے کی بجائے زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے منافق اور حسد کرنے والے جتنی بری نیت سے رکاوٹیں ڈالتے ہیں سادہ اور صاف نیت لوگ اس سے زیادہ رفتار سے آگے بڑھتے ہیں رات کبھی سورج کو نکلنے سے نہیں روک سکتی اور حبس کبھی ہوا کا رستہ نہیں روک سکتا ہم ایسے لوگ جو آگے بڑھے خلوص کے ساتھ ہم ایسے لوگوں کو تو وقت بھی نہ روکے گا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *