ٹرالر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا، 2 طالبعلم موقع پر جاں بحق

لاہور -رائیونڈ روڈ پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2طالب علم جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر تیزر فتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار یونیورسٹی کے 2طالب علم جاں بحق اور 1زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی شناخت شاہ نواز اور صاور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مرنے والے ایک نوجوان کا تعلق گوجرانوالہ اور دوسرے کا شیخوپورہ سے ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتار ی کیلئے کوشش جار ی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *