وفاقی حکومت نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ سرکاری ملازمین کی عیاشیاں ختم!

Image result for ‫سرکاری ملازمین‬‎

اسلام آباد -وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں بجلی کی بچت کیلئے ہفتہ میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کا اور کوئی فادئہ تو نہ ہوا البتہ عوام کے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں حکومت نے ملک بھر کے تمام وفاقی محکموں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کرکے صرف اتوار کی تعطیل کو بحال رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق یہ سمری جلد ہی منظور کرلی جائیگی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتہ میں دو تعطیلات اور اسی طرح دیگر تعطیلات آنے سے دفاتر کا کام بری طرح متاثر ہوتا ہے جس پر حکومت نے ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ جسکی منظوری جلد دیے جانے کا امکان ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *