کیا آپ اس تصویر میں چھپا ہوا نمبر تلاش کرسکتے ہیں؟

لندن  -ہماری آنکھیں قدرت کی عطا کردہ انمول ترین نعمتوں میں سے ایک ہیں جن کے ذریعے ہم زمین و آسمان کی وسعتوں سے لے کر باریک ترین مظاہر فطرت کو دیکھتے ہیں، لیکن آپ کی آنکھیں کتنی باریک بین ہیں اس کا اندازہ آپ اس دلچسپ ٹیسٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ ایک پزل کی صورت میں انٹرنیٹ پر گردش کررہا ہے اور ہزاروں لاکھوں لوگ اس کے ذریعے اپنی آنکھوں کی طاقت جانچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر آپ بھی اس چیلنج کو قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اپنے سامنے نظر آنے والی اس تصویر کو دیکھئے جس میں سیاہ پس منظر پر سفید حروف لکھے ہیں۔ غور سے دیکھنے کی کوشش کیجئے اور بتائیے کہ اس میں آپ کو کونسا نمبر نظر آ رہا ہے؟

اس معمے کو حل کرنے کی کوشش میں ہزاروں انٹرنیٹ صارفین سٹپٹااٹھے ہیں۔ کچھ خوش قسمت لوگ ہی اس تصویر میں چھپے نمبر کو دیکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ باقی یہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا اس میں کوئی نمبر ہے بھی یا نہیں؟ جو لوگ پوشیدہ نمبر کو دیکھنے میں کامیاب رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ تصویر کو الٹا کرکے دیکھنے سے اس میں نمبر 571 نظر آتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *